سبزہ زار پولیس کی کارروائی ،انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ کے دو ملزمان گرفتار

منگل 31 مئی 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء ) سبزہ زار پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ کے دو ملزمان گرفتار کرلیا ۔ بتایاگیا ہے کہ ا نسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو سبزاہ زارپولیس نے کاروائی کر کے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے انسانی سمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے اوردونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے ۔

ملزمان کے قبضہ سے ملکی وغیر ملکی پاسپورٹس دولاکھ سے ذائد نقدی ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان لوگوں کو دبئی،ترکی،کینیڈا اور دیگر ممالک بھجواتے تھے،تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو انسانی سمگلنگ کرنے والے دیگر ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں۔پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :