Live Updates

عمران خان کی طرف سے گلدستہ بھیجنے کوسراہتی ہوں،مریم نواز

منگل 31 مئی 2016 23:11

عمران خان کی طرف سے گلدستہ بھیجنے کوسراہتی ہوں،مریم نواز

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تین ہفتوں تک صحت یاب ہو کر وطن واپس پہنچ جائیں گے ، وزیر اعظم ابھی آپریشن نہیں کروانا چاہتے تھے، ڈاکٹروں کے کہنے پر دسمبر میں آپریشن کی حامی بھری تھی لیکن صحت خراب ہونے کے باعث جلد سرجری کروانا پڑی، وزیر اعظم کا آپریشن تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور چار بائی پاس کئے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران کیا مریم نواز نے کہا کہ ہمارے خلاف سازشیں 1970 سے جاری ہیں اور قوم ہمیشہ ان سازشوں کے خلاف لڑنے کے لئے میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے سازشیں جتنی زیادہ ہوں گی وزیر اعظم اتنا زیادہ مقبول ہوں گے صحتیابی کے بعد وزیر اعظم پہلے سے زیادہ قوم کی خدمت کریں گے کیونکہ قوم کا لیڈر میاں محمد نواز شریف ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پارٹی میں کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے میں ایک پارٹی ورکر ہوں اور ورکر بن کر ہی کام کرنا چاہتی ہوں تمام کام سوچ سمجھ کر کرتی ہوں خود کو کبھی بھی کسی پوزیشن پر نہیں سمجھتی عمران خان کی طرف سے وزیراعظم کو گلدستہ بھیجنے کو سراہتی ہوں عوام سے دوبارہ دعا کی اپیل کرتی ہوں کہ میرے والد وزیر اعظم نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :