چیچہ وطنی‘ نقل کے الزام سے دلبرداشتہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے ٹرین تلے آکر خودکشی کرلی
بدھ 1 جون 2016 13:32
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جون۔2016ء) نقل کے الزام سے دلبرداشتہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم نے ٹرین تلے آکر خودکشی کرلی،لواحقین کے مطابق تحصیل کچہری کے عدالتی ملازم محمدممتاز کا طالب علم بیٹا محسن علی فرسٹ ایئر کا پیپر دے رہا تھا کہ امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ نے نقل کے الزام میں اس سے پیپر شیٹ چھین لی تاہم متوفی کے باپ نے موقع پر پہنچ کر منت سماجت کرکے اسے پیپر شیٹ واپس دلوا دی ، طالب علم سپرنٹنڈنٹ کے رویہ سے سخت دلبرداشتہ ہوگیا اور پیپر دینے کے بعد گھر جانے کی بجائے غائب ہوگیا ، متوفی آج صبح ملتان روڈ کے قریب ریلوے ٹریک پرلیٹ گیا اوراسی اثنا میں ٹرین آگئی جس کی زد میں آکروہ جاں بحق ہوگیا،طالب علم کے ماموں محرم کا کہنا ہے کہ اسکے بھانجے کی ٹانگ فریکچر تھی جو ٹانگ لمبی کرکے پیپردے رہا تھا امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ نے نقل کے الزام میں اس سے نارواسلوک گیاجس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود کشی کی ہے،پولیس نے تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.