ہنگو پولیس کی گزشتہ ماہ کے دوران کامیاب کاروائیاں
ملک عثمان بدھ 1 جون 2016 15:57
ہنگو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون ۔2016ء ) ہنگو پولیس کی گزشتہ ماہ کے دوران کامیاب کاروائیاں۔ 19 مجرم اشتہاریوں،10غیرملکیوں اور 100مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ ومنشیات برآمدکرلیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کیمطابق ضلعی پولیس آفیسرہنگو شاہ نظر نے ماہانہ ریکوری کے حوالے سے سنیئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی،صدر،دوابہ،ٹل اوربلیامینہ کے ایس ایچ اوز نے مختلف علاقوں میں دشمن عناصرکیخلاف موثرکاروائیاں کرتے ہوئے 19 مجرمان اشتہاریوں،10 غیرملکی افغانی باشندوں اور 100مشتبہ افرادکوگرفتارکرکے 13عددکلاشنکوف،پانچ عدد رائفلز،سولہ عدد بندوق،43عدد پستول،100چارجرز،1 ?ینڈگرنیڈ،ہزاروں مختلف بورکے کارتوس،19بوتل شراب،28کلوچرس اور50گرام ہیروین برآمدکرلیئے۔
ڈی پی او شاہ نظر نے کہا کہ قانون شکن چاہے جتنے بھی با اثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو کے عوام، بلدیاتی نمائندگان،علماء کرام اور مشران علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کر کے علاقے کو بد امنی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.