دبئی: الفوٹیم کمپنی کا مختلف منصوبوں میں 30ارب درہم کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

بدھ 1 جون 2016 17:28

دبئی: الفوٹیم کمپنی کا مختلف منصوبوں میں 30ارب درہم کی سرمایہ کاری کرنے ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔01جون 2016ء) : دبئی کی بڑی کاروباری شخصیت ماجدالفوتیم نے متحدہ عرب امارات میں مختلف منصوبوں میں 30ارب درہم کی سرمایہ کاری کر نے کا اعلان کیا ہے ۔ اور یہ سرمایہ کاری آئیندہ دس سالوں میں رہائشی اور ہوٹلنگ کی مارکیٹ میں کی جائے گی۔ الفوٹیم کی اس سرمایہ کاری کے بعد متحدہ عرب امارات میں کی جانے والی کُل سرمایہ کاری 48ارب درہم تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

تیس ارب کی سرمایہ کا ری سے سٹی سنٹر کے نام سے دس نئے شابنگ مالز، جس میں 740,000 سکوئیرمیٹر رقبے پر پھیلادبئی شاپنگ مال بھی ہو گا۔ اسکے علاوہ شارجہ میں بڑا شاپنگ مال، چھ موجودہ شاپنگ مالز کو مزید بڑہایا جائے گا۔ جن میں سٹی سنٹر اجمان،سٹی سنٹر میسم شامل ہیں۔سرمایہ کاری سے چھ نئے ہو ٹل تعمیر کیےء جائیں گے۔ ان نئے منصوبوں سے تقریباََ 170,000 بلواسطہ اور براہ راست پیدا ہوں گی۔ الفوٹیم کمپنی نے پچھلے دو عشروں میں تقریباََ 200,000نوکریاں پیدا کیں ہیں۔ ان نئی منصوبوں کے لیئے کمپنی نے جگہیں خرید لیں ہیں۔ ماجدالفوتیم نے کہا ہے کہ ان میں سے متعدد منصوبے 2019 سے 2021تک مکمل ہو جائیں گے۔

دبئی: الفوٹیم کمپنی کا مختلف منصوبوں میں 30ارب درہم کی سرمایہ کاری کرنے ..

متعلقہ عنوان :