زمبابوے کر کٹ بورڈ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان ،ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کو برطرف کر دیا
بدھ 1 جون 2016 19:09
ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جون۔2016ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سمیت دیگر مقابلوں میں ناقص کارکردگی پر ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور اور کپتان ہملٹن مساکاڈزا کو بھارت کے خلاف ہوم سیریز سے محض دو ہفتے قبل برطرف کردیا۔زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کینیون زیہل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، یہ تبدیلیاں ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی پر عمل میں آئی ہیں جہاں زمبابوے کی ٹیم گروپ مرحلے تک بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوئی تھی۔
ڈیو واٹمور کو ورلڈ کپ 2015 سے قبل ٹیم کوچ بنایا گیا تھا اور گزشتہ سال مئی میں چار سال کے معاہدے پر دستخط کیا گیا تھا جبکہ مساکاڈزا کو رواں سال جنوری میں ایلٹن چیگمبرا کے مستعفی ہونے پر کپتان مقرر کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکھایا اینٹنی کو نئے مستقل کوچ کی تعیناتی تک عبوری کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔زمبابوے نے جنوبی افریقہ کے سابق آل رانڈر لانس کلوزنر کے ساتھ دو سال کے لیے ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر معاہدہ کیا ہے۔
بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سابق کپتان تاتیندا تائیبو نے سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کی پیش کش قبول کی ہے۔تائیبو نے چار سال قبل اپنی زندگی چرچ کی خدمات کے لیے وقف کرتے ہوئے صرف 29 سال کی عمر میں کرکٹ سے کنارہ کشی کااعلان کیا تھا۔اعلامیے کے مطابق تائیبو بورڈ میں ڈیولپمنٹ، ہائی پرفارمنس اور سابق کھلاڑیوں کو مقامی کرکٹ میں واپس لانے کے لیے اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.