کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ، زخمی ہونیوالے دو افراد دم توڑ گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جون 2016 23:31

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ، زخمی ہونیوالے دو افراد دم توڑ گئے

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون۔2016ء ) کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فائرنگ کے باعث زخمی ہونیوالے دو افراد دم توڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی کی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی میں ایک نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملے کے دوران فائرنگ کے نیتجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ لوگوں کویونیورسٹی کیمپس کے انجنیئرنگ بلڈنگ میں محفوظ جگہ پرجانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ فائرنگ کے نیتجے میں زخمی ہو جانے والے 2 افراد دم توڑ گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے یونیورسٹی کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :