امریکی ڈرون سے خطے میں قیام امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا،سرتاج عزیز
جمعرات 2 جون 2016 14:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا،مشیر خارجہ نے امریکی ڈرون حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی کارروائیوں خطے میں قیام امن کیلئے نقصان دہ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ڈرون حملے کے بعد پیدا ہونیو الی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے اور سب سے زیادہ قربانیاں دیں،آپریشن ضرب عضب سے خطے میں قیام امن میں بہت بہتری آئی ہے دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے ہماری سلامتی اور خود مختاری کے خلاف ہے ایسی امریکی کارروائیوں سے خطے میں قیام امن کو شدید جھٹکا لگا ہے، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے،افغانستان میں امن سے پورے خطے کے مفاد میں ہے،پاکستان نے افغان حکومت اور طالبان کو ایک ہی میز پر لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا حل جنگ نہیں صرف اور صرف مذاکرات ہیں تاہم امریکی ڈرون حملے میں طالبان قیادت کی ہلاکت سے مذاکرات اور امن کے قیام کیلئے کی گئی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔
اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اس حوالے سے امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنا قریبی تعاون جاری رکھے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی فوج کو ’موجودہ عدالتی نظام پر اعتبار نہیں‘
-
قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دورہ میں دونوں ممالک میں توانائی سے متعلق تعاون اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ
-
رفح کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے قبضے کے بعد غزہ ہسپتالوں میں ایندھن ختم ہونے کا خدشہ
-
چودھری پرویزالٰہی کٍواڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی سے امیگریشن سسٹم تباہ، پروازوں کا شیڈول متاثر
-
ویڈیولنک حاضری کی درخواست پرفواد چودھری کے وکیل کو تیاری کی مہلت
-
نو مئی کے واقعات کے ثبوت عدالتوں کے سامنے ہیں، کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
صدر آصف علی زرداری سے آج ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف آج ملاقات کریں گے ، ترجمان دفترخارجہ
-
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
-
گوادر میں حجام کی دکان میں کام کرنے والے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بغاوت تھی ،حملوں کا اصل مقصد جمہوریت کاخاتمہ ، آئین کی پامالی اور فرد واحد کی بادشاہت اور آمریت قائم کرنے کا مذموم منصوبہ تھا، ، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.