چودھری پرویزالٰہی کٍواڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا

جمعرات 9 مئی 2024 17:30

چودھری پرویزالٰہی کٍواڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس میں رکھا گیا ہے، سابق وزیراعلی پنجاب کو اینٹی کرپشن کیسز میں عدالت میں پیشی کے لئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔