کراچی ضمنی انتخابات :پولیس اہلکاروں کو ناکافی سہولتوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا
جمعرات 2 جون 2016 16:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) کراچی میں سندھ اسمبلی کے 2حلقوں پی ایس 106اور 117میں پولنگ کے دوران سکیورٹی فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو ناکافی سہولتوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ خاتون پولنگ ایجنٹ گرمی کی شدت سے نڈھال ہو کر بے ہوش ہوگئی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس 106اور پی ایس 117 میں ضمنی انتخابات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے لیکن اپنے ہی پیٹی بند بھائیوں اور بہنوں کی سکیورٹی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظرنہیں آئے ۔
حلقہ پی ایس 106 میں خاتون پولیس افسر رکشے میں پولنگ سٹیشن پہنچی ۔ پولیس افسر خواجہ اجمیر نگری سے سیکورٹی فرائض ادا کرنے عزیز آباد کے پولنگ سٹیشن پر پہنچی ۔ خاتون پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پولنگ سٹیشن پہنچنے کیلئے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث وہ رکشہ کرکے پولنگ سٹیشن پہنچی ۔ پی ایس 106 میں ہی گرمی کی شدت سے خاتون پولنگ ایجنٹ بے ہوش ہوگئی ۔ لیاقت آباد کے پولنگ سٹیشن نمبر 98 میں خاتون پولنگ ایجنٹ کو طبی امداد ملی نہ ہی پنکھے کی سہولت حاصل تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.