328 خطرناک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 9خطرناک ڈکیت گینگز کے30ارکان
گرفتا ر،31لاکھ روپے مالیت مال مسروقہ برآمد
ذیشان حیدر جمعرات 2 جون 2016 19:41
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) قصور پولیس نے ماہ مئی کے دوران 328خطرناک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جبکہ سنگین وارداتوں میں ملوث 9خطرناک ڈکیت گینگز کے 30ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 31لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصو صی ہدایات پر ماہ مئی کے دوران قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 206خطرناک اشتہاری اور 122عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں 13ٹاپ ٹین اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ 9خطرناک ڈکیت گینگز کے 30ارکان کو گرفتا کر کے ملزمان کے قبضہ سے 31لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کیا ۔
اسی طرح منشیات فروشی کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران196مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 5کلوگرام ہیروئن ،51کلو گرام چرس،1900لٹر شراب ،150لیٹر لاہن اور 6چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں جبکہ اسلحہ ناجائز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 127مقدمات درج کر کے 6رائفل ،37بندوق،79پسٹل ،2کاربین ،2کلاشنکوف اور 8میگزین برآمد کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.