انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے حوالے سے امپورٹرز اور کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے تحفظات دورکریں گے،میاں جمشید
کلیئرنگ ایجنٹس اور امپورٹرزنے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس پر نظرثانی کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال موخر کردیا
جمعرات 2 جون 2016 20:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء)صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الد ین کاکا خیل نے خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان کی جانب سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے حوالے سے امپورٹرز اور کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے تحفظات دور کرنے اور اس کی شرح میں کمی کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مشاورت کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت مانگ لی جبکہ کلیئرنگ ایجنٹس اور امپورٹرزنے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس پر نظرثانی کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان کی سربراہی میں فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا کے صدر ضیاء الحق سرحدی ٗ خالد شہزاد ٗ فاروق احمد اور فضل ودود سمیت امپورٹرز کے وفد نے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل سے جمعرات کے روز ملاقات کی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز محمد اسرار اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ناصر خان بھی موجود تھے ۔
خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان نے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ کے حوالے سے کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس اور امپورٹرز کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس ٹیکس کی شرح نہ صرف کم ہے بلکہ یہ ٹیکس مال کی ویلیو پر وصول کیا جارہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے اس ٹیکس کی شرح ایک فیصد رکھی ہے اور یہ ٹیکس مال کی ویلیو اور تمام ادا کردہ ٹیکسز پر لیا جا رہا ہے جو کراچی کی نسبت ڈبل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وجہ سے کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس اور امپورٹرزمشکلات کا شکار ہیں اور امپورٹ کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی شرح کم کرنے اور ٹیکس کی وصولی کے طریقہ کار پر نظرثانی سمیت ادا کردہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ بھی کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جمشید الد ین کاکا خیل نے خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان کی جانب سے پیش کردہ تحفظات سے اتفاق کیا اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے حوالے سے امپورٹرز اور کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کے تحفظات دور کرنے اور اس کی شرح میں کمی کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے مشاورت کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت مانگی ۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کے بعد امپورٹرز اور کلیئرنگ ایجنٹس نے ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.