سابق صدرپرویز مشرف کی فون کال آئی ٗ ملکی معیشت سنبھالنے کی دعوت دی تھی ٗ شوکت عزیز

جمعرات 2 جون 2016 22:45

سابق صدرپرویز مشرف کی فون کال آئی ٗ ملکی معیشت سنبھالنے کی دعوت دی تھی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں سابق صدرپرویز مشرف کی فون کال آئی تھی جنھوں نے انھیں ملکی معیشت سنبھالنے کی دعوت دی تھی۔

(جاری ہے)

اپنی کتاب فرام بینکنگ ٹودی تھارنی ورلڈآف پالیٹکس کی لندن میں تقریب رونمائی میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا فون آنے سے پہلے ان کی پرویز مشرف سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔اسی طرح ایک روز انھیں کہا گیا کہ آپ کو وزیراعظم بننا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایک بینکار ہیں جو بور کر دینے والی نوکری ہے۔تقریب میں اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :