پاکستان،بھارت مسئلہ کشمیرپریورپی ماڈل اپنائیں،ڈاکٹر ڈان ٹیڈن
یورپی ممالک نے مذاکرات سے مسائل حل کئے،ڈرون حملوں پرعالمی قوانین پرعمل ضروری ہے،پاکستان اور جرمنی کی دوطرفہ تجارت کا حجم پاکستان کی بھارت کیساتھ تجارت کے حجم کے تقریباً برابر ہے،جرمن سفارتکارکا نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے دورے کے دوران میٹ دی پریس میں اظہار خیال
جمعرات 2 جون 2016 23:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) پاکستان میں جرمنی کے سفارتخانے کے پریس اینڈکلچر سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر ڈان ٹیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان،بھارت مسئلہ کشمیرپریورپی ماڈل اپنائیں،یورپی ممالک نے مذاکرات سے مسائل حل کئے،ڈرون حملوں پرعالمی قوانین پرعمل ضروری ہے،پاکستان اور جرمنی کی دوطرفہ تجارت کا حجم پاکستان کی بھارت کیساتھ تجارت کے حجم کے تقریباً برابر ہے باوجود اسکے کہ جرمنی پاکستان سے کافی دور واقع ہے جبکہ بھارت اور پاکستان ہمسایے ہیں۔
جرمن سفارتکار نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے دورے کے دوران میٹ دی پریس میں اظہار خیال کررہے تھے۔ڈرون حملوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انکا ملک عالمی قوانین کابڑاحامی ہے اور وہ عالمی قوانین کی عملداری اور دیرپا امن پر یقین رکھتا ہے۔(جاری ہے)
مسئلہ کشمیر پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈن کاکہنا تھاکہ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت عرصے سے ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں یورپی ممالک میں اسی طرح کے کئی مسائل موجود تھے تاہم ان ممالک نے مسائل کومذاکرات سے حل کیا۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ پاکستان اور بھارت بھی اسی ماڈل کو اپنائیں گے۔جدید دنیامیں میڈیا کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزاد میڈیا جمہوریت کا ایک اہم ستون ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ پاکستان نہیں آسکتے تاہم وہ میڈیاکے ذریعے پاکستان کے بارے میں اپنا تاثر بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈن نے کہاکہ ڈوئچے ولی کے ذریعے جرمنی میں پاکستان اور دیگر ممالک کے صحافیوں کی گلوبل میڈیا ٹریننگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جرمنی کے دفترکی تمام پانچوں بنیادیں فعال ہیں اور یہ جمہوریت،پارلیمنٹ،میڈیا اور دیگر پاکستانی اداروں کے استحکام کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں گوئٹھے انسٹیٹیوٹ، لاہور میں فرانسیسی سفارخانے کے اشتراک سے اوراسلام آباد میں سفارتخانے نے مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقادکیاہے۔انہوں نے بتایاکہ جرمن زبان اور ثقافت بھی انڈو یورپین زبانوں اور ثقافتوں جتنے پرانے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جرمن لوگ فٹبال کھیلنا پسندکرتے ہیں،یہی انکا قومی کھیل ہے اوروہ کرکٹ سے واقف نہیں تھے تاہم پاکستانیوں نے جرمنی میں کرکٹ متعارف کرائی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.