گورنمنٹ کی سکیموں کی تکمیل میں جتنا تعطل آئے گا اس کا اضافی بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑے گا‘تنویر اسلم اعوان
اجلاس میں منظور شدہ سکیموں کے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے‘صوبائی وزیر
جمعہ 3 جون 2016 18:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء ) پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کا 30 واں اجلاس چیئرمین فاٹا صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ واربن ڈویلپمنٹ مواصلات وتعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان کی زیرصدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی فاٹا سمیت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فنانس،لوکل گورنمنٹ کے محکمہ جات کے افسران کے علاوہ فاٹا گورننگ باڈی کے ممبران منظور احمد سہیل انور،محمد اسلم مغل،حبیب احمد،ساجد سعید اور زبیر احمد خواجہ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ملتان،جوہر آباد،گوجرانوالہ،سرگودھا،لیہ،قصور،میانوالی،منڈی بہاؤالدین اور دریا خان کی مختلف سالانہ ترقیاتی سکیموں کی لینڈ ایکوزیشن اور الاٹمنٹ کے مختلف کیسز زیر غور آئے۔(جاری ہے)
جن میں سے اکثریت کو معمولی تخفیف کے بعد بورڈ کے ممبران کی مشاورت سے منظور کر لیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گورنمنٹ کی سکیموں کی تکمیل میں جتنا تعطل آئے گا اس کا اضافی بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو اس اضافی بوجھ سے بچانے کے لئے سکیموں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی رہائشی سکیموں کی کامیابی بجلی،گیس اور پانی جیسی سہولیات سے مشروط ہے اور ان کو یقینی بنانے کے لئے ان اداروں کے ساتھ مربوط رابطہ استوار رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں منظور شدہ سکیموں کے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
وزیراعظم کا گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان ، اظہار برہمی
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
-
ایرانی تیل کی سمگلنگ میں کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدانوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
-
رفح میں اسرائیلی کارروائی سے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، اوچا
-
سائبر کرائم کو ایف آئی اے سے الگ کرکے این سی سی آئی اے کے نام سے نئی ایجنسی بنادی گئی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.