بدعنوانی معاشرے کے ایک ایسے ناسور کی حیثیت رکھتی ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان ہوتا ہے، گورنر سندھ
عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے مختص رقم بھی عوام کو نہیں پہنچ پاتی اور عوامی مسائل بڑھتے چلے جاتے ہیں،ڈاکٹر عشرت العبادخان
جمعہ 3 جون 2016 21:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ بدعنوانی معاشرے کے ایک ایسے ناسور کی حیثیت رکھتی ہے جس سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان ہوتا ہے بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے مختص رقم بھی عوام کو نہیں پہنچ پاتی اور عوامی مسائل بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے نیب کی جانب سے مختلف مقدمات میں وصول کئے گئے 270 ملین روپے کی رقم سرکاری محکموں اور اداروں کو واپس کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ کرنل (ر) سراج النعیم ، مختلف صوبائی محکموں کے سیکریٹری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بدعنوانی سے پاک نظم و نسق نہ صرف کسی بھی صوبے یا ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے ضروری ہے بلکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کا دارومدار بھی اس پر ہوتا ہے کیونکہ بدعنوانی سے پاک معاشرے میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات 100 فی صد فراہم کی جاسکتی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.