بیک ٹو بیک ایکشن فلموں میں کام کرنااچھا نہیں لگتا،اکشے کمار
ہفتہ 4 جون 2016 14:58
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جون۔2016ء) بالی ووڈ کے کھلاڑی نامور اداکار اکشے کمار کا کہنا ہیکہ بْرا لگتا ہے بیک ٹو بیک ایکشن فلموں میں کام کرنا،اْن کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کو ان کی آنے والی فلم ”ہاوس فل تھری” کی پروموشن ایونٹ پرسوال پوچھا گیا کہ اْن کوکس طرح کی فلموں میں کام کرنا مشکل لگتا ہے اور کس طرح کی فلموں میں کام کرکے اداکار لطف اندوز ہوتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا تھا ظاہر ہے کامیڈی فلم میں کام کرنا مشکل ہے،لیکن اْن کو ہر طرح کی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے۔بالی ووڈ کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ایک ہی طرح کی فلموں میں باربار کام کرنے سے وہ بور ہوجاتے ہیں، جیسے انہوں نے ماضی میں ایک ساتھ کافی ایکشن فلموں میں کام کیا تھا۔(جاری ہے)
بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار اندسٹری میں کھلاڑی کے نام سے جانے جاتے ہیں،اداکار نے نوے کی دہائی میں فلم ”مہرا” اور میں ”کھلاڑی تو اناڑی” جیسی فلمیں کی اور اس کے بعد ”ہیرا پھیری” جیسی کامیڈی فلم بھی کی.اکشے کمار نیحال ہی میں مختلف فلموں میں کام کیا ہے جس میں ایکشن سمیت کامیڈی فلمیں بھی شامل تھیں،اکشے کمار اپنی آنے والی فلم ”رستم” میں ایک نیول آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں جو مداحوں کے لیے اگست میں ریلیز کی جائے گی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.