کشمیر کبھی بھی مسئلہ نہیں رہا ،اصل مسئلہ آزاد کشمیر کا ہے جسے ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ضرور ت ہے ، بھارت کی ہرزہ سرائی

پاکستان نے پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی تحقیقاتی ٹیم کودورے کی اجازت نہ دی تو یہ دھوکا ہوگا، عوام کے جان ومال کا تحفظ بی جے پی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہم جانتے ہیں کہ ترقی کیلئے پہلا قدم سیکورٹی ہے ،ہر شہری کو محفوظ محسوس کرنے اور سرحد وں کو بھی محفوظ کرنے کی ضرور ت ہے، بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا ریلی سے خطاب

ہفتہ 4 جون 2016 22:18

کشمیر کبھی بھی مسئلہ نہیں رہا ،اصل مسئلہ آزاد کشمیر کا ہے جسے ترجیح ..

پٹھانکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جون۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھی مسئلہ نہیں رہا ،اصل مسئلہ آزاد کشمیر کا ہے جسے ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ضرور ت ہے ، پاکستان نے پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی تحقیقاتی ٹیم کودورے کی اجازت نہ دی تو یہ دھوکا ہوگا، عوام کے جان ومال کا تحفظ بی جے پی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہم جانتے ہیں کہ ترقی کیلئے پہلا قدم سیکورٹی ہے ،ہر شہری کو محفوظ محسوس کرنے اور سرحد وں کو بھی محفوظ کرنے کی ضرور ت ہے۔

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھانکوٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ بی جے پی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ہم جانتے ہیں کہ ترقی کیلئے پہلا قدم سیکورٹی ہے ،ہر شہری کو محفوظ محسوس کرنے کی ضرور ت ہے اور سرحد وں کو بھی محفوظ کرنے کی ضرور ت ہے ۔

(جاری ہے)

کرپشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ جب بھی بی جے پی اقتدار میں آتی ہے کوئی بھی پارٹی پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔

بھارتی وزیر داخلہ نے کہاکہ اگر پاکستان نے پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی تحقیقاتی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دی تو یہ دھوکا ہوگا۔انکا کہنا تھاکہ مجموعی طور پر کشمیر کبھی بھی ایک مسئلہ نہیں رہا ،اصل مسئلہ پاکستا ن کے زیر تسلط کشمیر کا ہے جسے ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔بھارتی وزیر داخلہ نے جنوری 2016میں دہشتگرد حملے کا نشانہ بننے والے پٹھانکوٹ ائیربیس کا بھی دورہ کیا۔