وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا حلقہ انتخاب ناران اور اس سے ملحقہ دیہات10ماہ سے بجلی کی سہولت سے محروم، علاقہ مکینوں سمیت سیاح بھی مشکلات کا شکار، سردار محمد یوسف کے کئی مرتبہ دورے اور وعدوں کے باوجود عملدرآمد نہ ہوسکا،کاغان ناران سے گلگت کو ملانے والی شاہراہ بھی کھل نہ سکی
اتوار 5 جون 2016 19:18
اسلام آباد /ناران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے حلقہ انتخاب میں واقع پاکستان کا سب سے بڑا تفریحی سیاحتی مقام ناران اور اس سے ملحقہ دیہات10ماہ سے بجلی کی سہولت سے محروم علاقہ مکینوں سمیت سیاح بھی مشکلات کا شکار،وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کئی مرتبہ دورہ کرچکے ہیں وعدے کیے مگرعملدرآمد نہیں ہوا،کاغان ناران سے گلگت کو ملانے والی شاہراہ بھی کھل نہ سکی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ناران جوکہ ضلع مانسہرہ میں واقع ہے،گذشتہ 10ماہ سے بجلی کی سہولت سے محروم ہے،26اکتوبر2015کو برفباری اور گلشیئرز گرنے سے علاقے میں مواصلات سمیت بجلی کانظام بھی شدید متاثر ہوا،10ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ناران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو ممکن نہیں بنایاجاسکا،دوسری جانب کاغان ناران سے گلگت کو ملانے والی شاہراہ مکمل طور پر بندہے،جس سے کاغان ناران کے راستے گلگت بلتستان جانے والی سیاحوں سمیت عام عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے،علاقہ مکینوں شہباز احمد ، اسرار ،قاسم کے مطابق وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے حلقہ انتخاب ناران واقع ہے،مگر سردار صاحب علاقے کے دورے کرتے اور یقین دہانیاں کرارہے ہیں، مگر ابھی تک ان کی کسی یقین دہانی پر عمل درآمد نہیں ہوا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں جن میں قراةالعین حیدر ، ساجد حسین اور حسن رضا چیمہ سمیت بڑی تعداد نے بھی بجلی کی عدم فراہمی پر اپنے خدشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹل مالکان جنریٹر چلاتے ہیں اور اس کی وجہ سے سیاحوں سے زیادہ پیسے لئے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.