پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے مہم کاآغاز ہو گیا

پیر 6 جون 2016 14:43

فیصل آباد۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جون۔2016ء)محکمہ زراعت توسیع نے پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے موٴثر مہم کاآغاز کردیاہے جس کے باعث آم ، امرود ، ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ بھی یقینی ہو جائیگاتاہم پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ باغبان گلے سٹرے اور کیڑے سے متاثرہ پھل اکٹھے کرکے فوری تلف کریں اور آم ،امرود ، ترشاوہ پھلوں کے باغات میں میتھائل یوجینال اورپروٹین ہائیڈرولائیزیٹ کے جنسی پھندے لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ" پھل کی مکھی کے تدارک کی مہم" کے تحت باغبانوں کو پھل کی مکھی کے نقصانات سے آگاہی اور باغات کی بہتر دیکھ بھال بارے مہم شروع کی گئی ہے جبکہ محکمہ زراعت پنجاب کے توسیعی افسران آم، ترشاوہ پھلوں اور امرود کے باغبانوں کو پھل کی مکھی کی پہچان، نقصان کی علامات اور تدارک بارے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔