پی ٹی آئی فنڈنگ میں خورد برد کا الزام، سماعت 10 جون تک ملتوی
الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل کو فوری طور پر طلب کرلیا
منگل 7 جون 2016 15:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جون ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت تحریک انصاف کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث بغیر کارروائی کے دس جون تک ملتوی کردی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ تحریک انصاف کے خلاف ثبوت موجود ہیں، پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکیل کو فوری طور پر طلب کرلیا۔
درخواست گزار اکبر ایس بابر کی طرف سے استدعا کی گئی کہ تحریک انصاف کے خلاف ثبوت موجود ہیں پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فنڈنگ کیس پر سٹے آرڈر نہیں دیا۔ اگر دیا ہے تو تحریری آرڈر منگوائیں، اس کیس کی سماعت 10جون تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے منحرف رہنماء اکبر ایس بابر نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا، 9 ماہ سے یہ معاملہ الیکشن کمیشن اور عدالت میں زیر التواء ہے، پی ٹی آئی انصاف سے بھاگ رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.