کراچی ،شہر میں پانی قلت، پانی کے پیاسے ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر
منگل 7 جون 2016 16:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جون ۔2016ء) شہرقائد میں رمضان کے آغاز پر ہی جہاں دیگر کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہو گئی ہیں وہیں پانی جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنے والے ٹینکرز مالکان بھی زائد نرخ پر پانی فروخت کر رہے ہیں ۔گرمی بڑھتے ہی متعدد علاقوں میں پانی کی قلت نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے ۔ ایسے موقع پر جب رمضان کا آغاز بھی ہوچکا شہریوں کو اس مقدس مہینے پر بھی منافع خوروں نے نہیں بخشا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کا فائدہ ٹینکر مافیا اٹھا رہے ہیں کیوں کہ وہ من مانی قیمتوں پر پانی فروخت کر رہے ہیں ۔دوسری جانب واٹر بورڈ حکام نے دعوی کیا ہے کہ مہنگا پانی فروخت کرنے والے ٹینکرز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ، شہر قائد کے باسی ان دنوں پانی کے شدید بحران سے بے حال دکھائی دیتے ہیں ۔(جاری ہے)
کراچی واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکرز کو پانی فراہم کرنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے ساتھ واٹر بورڈ نے اپنیہائیڈرنٹس بھی بند کیے ہیں اور اب شہر میں صرف 12 ہائیڈرنٹ ہیں ۔
پانی کے ٹینکر کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ کراچی کے بیشتر علاقے ٹینکرز مافیا کے رحم و کرم پر ہیں ۔ان علاقوں میں ڈیفنس ، کلفٹن ، پی ای سی ایچ ، پی آئی بی ، نیو کراچی ، بلدیہ سمیت متعدد علاقوں میں واٹر بورڈ کی جانب سے پانی فراہم نہ کیے جانے کے باعث شہری ٹینکرز کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.