مسلمان خواتین کو پولیس میں بھرتی پر راغب کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ میں حجاب پہننے کی اجازت دینے پر غور

muhammad ali محمد علی منگل 7 جون 2016 21:49

مسلمان خواتین کو پولیس میں بھرتی پر راغب کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ میں ..

گلاسگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔07جون 2016ء) مسلمان خواتین کو پولیس میں بھرتی پر راغب کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈ میں حجاب پہننے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں پولیس کے محکمے کی جانب سے مسلمان خواتین کو پولیس میں بھرتی پر راغب کرنے کیلئے انقلابی اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس محکمے کی جانب سے مسلمان خواتین کو فرائض کی انجام دہی کے دوران حجاب پہننے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں مسلمان خواتین پولیس اہلکاروں اور افسران پر حجاب پہننے کی پابندی تو نہیں ہے پر انہیں اس سلسلے میں باقاءدہ محکمے سے اجازت طلب کرنا پڑتی ہے۔ اسکاٹ لینڈ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس فیصلے سے زیادہ سے زیادہ مسلمان خواتین محکمے میں نوکری حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کریں گی۔

متعلقہ عنوان :