وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعظم کی تیمارداری کے ساتھ مسلسل سرکاری امور بھی نمٹائے

اہم اجلاسوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بلا ناغہ خطاب، اہم امور کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں

بدھ 8 جون 2016 22:42

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیر اعظم کی تیمارداری کے ساتھ مسلسل سرکاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جون ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف جو کہ اپنے بڑے بھائی اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی تیمار داری کیلئے لندن میں ہیں، مسلسل سرکاری امور بھی نمٹاتے رہے۔ سینئر افسران وزیر اعلیٰ سے اہم امور پر ہدایات لینے کیلئے ان سے مسلسل رابطے میں رہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے بلا ناغہ اہم اجلاسوں بشمول پرائس کنٹرول ،امن و امان، صحت ، تعلیم،زراعت ،سپورٹس کے منصوبوں پر جائزہ اجلاسوں سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب بھی کیا اور اربوں روپے کے رمضان پیکیج پر عملدرآمد کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔

محمد شہباز شریف واحد وزیر اعلیٰ ہیں جو جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ کر رہے ہیں اور پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں جس سے نہ صرف سرکاری افسران کا وقت بچتا ہے بلکہ سفر کی مشکلات کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا اور سرکاری افسران کے دوروں پر ہونے والے اخراجات کی بھی بچت ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ جب بھی کسی اہم مسئلے پر فیلڈ میں سینئر افسرسے بات کرنا چاہتے ہیں تو ویڈیو لنک کے ذریعے فوری طور پر رابطہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :