لاہور ائیرپورٹ پر کسٹمز حکام نے غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ میں ملوث عمانی شہری کو گرفتار کر لیا
بدھ 8 جون 2016 22:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جون ۔2016ء) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے عمان سے تعلق رکھنے والے مسافر کو غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا، عمانی باشندہ ناصر الخروسی 50ہزار یو اے ای درہم اور 25ہزار عمانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔
(جاری ہے)
لاہور ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام کے مطابق عمان ایئر کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز 344کے ذریعے سفر کرنے والے عمانی باشندے ناصر سعید طالب الخروسی کی تلاشی کے دوران 50ہزار یو اے ای درھم جبکہ 25ہزار عمانی ریال برآمد ہوئے جن کی پاکستانی روپوں میں مالیت 81لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
کسٹمز حکام کیمطابق پاکستانی قوانین کی روشنی میں لاہور سے سفر کرنے والے تمام مسافر 10ہزار امریکی ڈالر یا اس کے برابر کوئی بھی کرنسی ہمراہ لے جا سکتے ہیں ، اس سے زائد لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ عمان سے تعلق رکھنے والے مسافر ناصر الخروسی سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے زمرے میں آتی ہے جس کی وجہ سے اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.