اوستہ محمد ،منافع خوروں کی چاندی،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ،بجلی غائب،روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا
جمعرات 9 جون 2016 16:52
اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) اوستہ محمد ماہ رمضان میں منافع خوروں کی چاندی۔خوردونوش کی اشیاء میں بے تحاشا اضافہ۔شدید گرمی میں بجلی غائب۔روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔عوامی حلقوں کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں مہنگائی عروج پر۔
سبزی دالیں،گوشت،دودھ ،دہی ،کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ۔بھنڈی 80روپے،آلو 30 روپے ،ٹماٹر 80روپے،مرغی 340روپے،بکرے کا گوشت 700 فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
جبکہ حکومتی اعلان کے مطابق اوستہ محمد سٹی کے اکثر فیڈروں پر افطاری اور سحری کی اوقات میں بجلی غائب رہتی ہے۔18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے روزے داروں کو نڈھال کر دیا۔عوامی حلقوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے کی وجہ سے منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔
عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔عوامی حلقوں نے کمشنر نصیرآباد ،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد کی نگرانی میں اسپیشل مجسٹریٹ تعینات کر کہ منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے ان پر جرمانے عائد کیے جائیں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
یو اے ای میں پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.