کمشنر لاہور ڈویژن کا شادمان ، وحدت کالونی اور سمن آباد رمضان بازاروں کا دورہ
بعض جگہوں پر لیموں کی کمی کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے کر انتظامیہ سے لیموں بڑے پیمانے پر خرید لیے ہیں‘عبداﷲ خان سنبل
جمعرات 9 جون 2016 20:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے شادمان رمضان بازار، وحدت کالونی رمضان بازار اور سمن آباد رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے معیار، قیمتوں، دستیابی اور فراہمی کو چیک کیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران رمضان بازاروں سے خریداری کرکے باہر آنے والے خریداروں سے بھی بات چیت کی اور اطمینان کا اظہار کیا۔
کمشنر لاہور ڈویژن نے رمضان بازاروں میں لیموں اور چینی کی دستیابی کو خصوصی طور پر چیک کیا اور سٹاک و سیل رجسٹر بھی چیک کیے۔(جاری ہے)
کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ بعض جگہوں پر لیموں کی کمی کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے کر انتظامیہ سے لیموں بڑے پیمانے پر خرید لیے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی سی اوز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں کہ وہ منڈیوں میں صبح کی نیلامی کو مزید موثر طریقے سے مانیٹر کریں۔
انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے لاہور ڈویژن میں پرائس چیکنگ میکانزم کو نہایت فعال کیا جا چکا ہے۔ صرف گزشتہ روز لاہور سمیت چاروں اضلاع میں 203 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 2لاکھ 55ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.