پیپلزپارٹی کی تنظیم نو ،پہلے مرحلے میں ذیلی تنظیموں کو مکمل کرنے کا فیصلہ
سندھ کی اہم شخصیت مشاورت کی بجائے تنظیم پر گرفت مضبوط رکھنے کیلئے اعتماد کے لوگوں کی نامزدگی کرنا چاہتی ہے فدا حسین ڈھکن پیپلز یوتھ کا مرکزی صدر، سہراب مری اور سابق صدر سندھ سلمان دستی پیپلز یوتھ سندھ کی صدارت کے امیدوار ہیں،ذرائع
جمعرات 9 جون 2016 21:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملک بھر کی تنظیموں کو معطل کر کے نئے سرے پارٹی کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لئے نئی تنظیم سازی کے سلسلہ میں پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیموں کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ْ۔ سندھ کی ایک اہم شخصیت مشاورت کی بجائے تنظیم پر گرفت مضبوط رکھنے کے لئے اپنے اعتماد کے لوگوں کی نامزدگی کرنا چاہتی ہے جس کے باعث سندھ میں تنظیم نو کا سلسلہ التوا کا شکار ہوسکتا ہے۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے سندھ میں تنظیم سازی کے سلسلہ میں حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع سے شروع کئے گئے ورکرز مشاورتی اجلاسوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مختلف گروپوں میں اختلافات میں شدت کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت نے تنظیم سازی کے پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیموں پیپلز یوتھ،پی ایس ایف،خواتین ونگ، اقلیتی ونگ کے علاوہ لیبر اور ہاری ونگ،کلچر ونگ اور پیپلز ڈاکٹر فورم کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے کے لئے مختلف سطح پر مشاورتی عمل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.