انسداد دہشتگردی عدالت جناح ایونیو کو مسلسل سات گھنٹے تک بلاک کرنے والے ملزم سکندر کیخلاف محفوظ فیصلہ 22جون کو سنائے گی
جمعرات 9 جون 2016 23:01
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) اسلحے کی نمائش اور بلیوایریا میں جناح ایونیو کو مسلسل سات گھنٹے تک بلاک کرنے والے ملزم سکندر کیخلاف اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کا محفوظ کردہ فیصلہ رواں ماہ 22جون کو سنایا جائے گا۔
(جاری ہے)
16اگست 2013ء کو اسلام آباد کے بلیو ایریا میں اہلیہ اور بچے کے ہمراہ اسلحے کی نمائش کرنے اور پولیس کو بلیک میل کرنے والے ملزم سکندر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہتھکڑیاں لگا کر جج کوثر عباس زیدی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے اسی پیشی پرکیس کا فیصلہ سنانا تھا۔ تاہم عدالت کی جانب سے محفوظ کردہ فیصلے سنانے کیلئے آئندہ 22جون کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملزم سکندر نے 16اگست 2013ء کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں اسلام آباد کا جناح ایونیو مسلسل 7گھنٹے تک بلاک کئے رکھا۔ جبکہ ملزم کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.