ویتنام میں چینی سٹڈیز پروگرام کا افتتاح

جمعہ 10 جون 2016 14:41

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء)ویتنام نیشنل یونیورسٹی میں چینی سٹڈیز پروگرام کا افتتاح کردیا گیا ہے اس پروگرام کا مقصد چین اور ویتنام کے درمیان مفاہمت میں اضافہ اور تعاون کو مزید آگے بڑھانا ہے ، چائنا سٹڈیز پروگرام کے اکیڈمک بورڈ کے ڈائریکٹر وو من جیانگ نے کہا کہ یہ پروگرام سنو ا فاؤنڈیشن اور ویتنام نیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے پیش کیا جارہا ہے ، چین اس سلسلے میں ماہرین کی ایک ٹیم ویتنام بھیجے گی جو بین الاقوامی تناظر میں یہاں چینی مسائل کا مطالعہ کرے گی ، پروگرام کے مطابق ویتنام کی حکومت سے بھی قریبی رابطہ رکھ کر صلاح مشورے کئے جائیں گے ، اس موقع پر ویتنام کے وزیر تعلیم فنگ زوان نے جو کہ ویتنام نیشنل یونیورسٹی کے صدر ہیں کہا ہے کہ اس تعلیمی منصوبے کا پہلا مقصد چین کے نظام تعلیم میں اصلاحات کا جائزہ لینا ہے تا کہ اس سے ویتنام کی یونیورسٹیوں میں فائدہ اٹھا یا جا سکے ، چین اورویتنام قریبی ہمسائے ہیں اور ان کا معیشت، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں پہلے ہی تعاون جاری ہے ۔