سویڈن کی قومی ہوائی کمپنی کے 400 پائلٹوں نے ہڑتال کر دی، ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 11 جون 2016 15:33

سویڈن کی قومی ہوائی کمپنی کے 400 پائلٹوں نے ہڑتال کر دی، ہزاروں مسافروں ..

اسٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جون ۔2016ء) سویڈن کی قومی ہوائی کمپنی ایس اے ایس کے 400 پائلٹوں نے ہڑتال کر دی جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کی قومی ہوائی کمپنی ایس اے ایس کے 400 پائلٹوں نے ہڑتال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ہڑتال کرنے والے پائلٹوں کی یونین تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اِس ہڑتال کی وجہ سے اسٹاک ہوم کے آرلانڈا ہوائی اڈے سے اندرونِ ملک اور یورپی شہروں کے لیے روانہ ہونے والی کم از کم 40 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ان پروازوں کی منسوخی سے 4000 سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹوں کی تنظیم ایس پی ایف نے ثالثوں کی جانب سے تنخواہ میں اضافے کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :