سرگودھا،عید کی آمد کیساتھ ہی مضر صحت کیمیکل سے مہندی کی تیاری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

ہفتہ 11 جون 2016 20:18

سرگودھا،عید کی آمد کیساتھ ہی مضر صحت کیمیکل سے مہندی کی تیاری کا دھندہ ..

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جون ۔2016ء) عید کی آمد کیساتھ ہی سرگودھا اور گردونواح میں مضر صحت کیمیکل سے مہندی کی تیاری کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے مہندی فروشوں نے غیر معیاری کیمیکل استعمال کرکے مہندی کی تیاری کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے لگانے سے ہاتھوں اور پاؤں پر الرجی وغیرہ ہوجاتی ہے سستی اور غیر معیاری مہندی کی فروخت دیہی علاقوں میں زیادہ کی جارہی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد یہ غیر معیاری مہندی فروخت کرنے کیلئے سٹاک کررہی ہے عید پر یہ مہندی فروخت کی جائیگی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور غیر معیاری مہندی فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے۔

متعلقہ عنوان :