ملک وال،موٹر سائیکل اور ٹرالر کی ٹکر ،عالم دین کی بیوی،بیٹا اور بیٹی جاں بحق

بیٹی شدید زخمی

ہفتہ 11 جون 2016 20:21

ملک وال،موٹر سائیکل اور ٹرالر کی ٹکر ،عالم دین کی بیوی،بیٹا اور بیٹی ..

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جون ۔2016ء ) کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹرالر کی ٹکر کے نتیجے میں عالم دین کی بیوی،بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے ایک بیٹی شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ پر سکول ٹیچر اور عالم دین مولانا ریاض احمد کا اکلوتا جواں سالہ بیٹا آفتاب احمد موٹر سائیکل پر اپنی والدہ اور اپنی 2 بہنوں کے ہمراہ گاؤں سگھر پور فوتیدگی میں جارہا تھا کہ سامنے سے آنے والے ٹرالر کے ساتھ ٹکر ہوجانے کے نتیجے میں آفتاب احمد اسکی والدہ اور ایک بہن موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ ایک بہن شدید زخمی حالت میں راولپنڈی کے ہسپتال میں ریفر کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :