وفاق کا انیس قائم خانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سندھ کو خط

انیس قائم خانی کے مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، انیس قائم خانی کا نام سانحہ بلدیہ کیس اور ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں شامل ہے، وزارت داخلہ

ہفتہ 11 جون 2016 22:01

وفاق کا انیس قائم خانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سندھ کو خط

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سندھ حکومت کو خط لکھاہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے سندھ حکومت کو لکھ گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انیس قائم خانی کے مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ انیس قائم خانی کا نام سانحہ بلدیہ کیس اور ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں شامل ہے۔یاد رہے کہ انیس قائم خانی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنویر رہے چکے ہیں۔ اس وقت انیس قائم خانی کاشمارپاک سرزمین پارٹی کے اہم رہنماؤں میں کیا جاتاہے ۔