سوسائٹی کی کارکن ماروی سرمد کی درخواست پر سینیٹر حمد اﷲ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

ٹی وی شو میں مجھے ریپ کی دھمکی دی گئی ٗ ماروی سرمدکا دعویٰ

ہفتہ 11 جون 2016 22:29

سوسائٹی کی کارکن ماروی سرمد کی درخواست پر سینیٹر حمد اﷲ کے خلاف مقدمہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جون ۔2016ء) سول سوسائٹی کی کارکن ماوری سرمد کی درخواست پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سینیٹر حمد اﷲ کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تھانے مقدمہ درج کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹی وی شو کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے مبینہ طور پر سماجی کارکن ماروی سرمد سے بدکلامی کی تھی ٗ ماروی سرمد نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر جسمانی طور پر بھی تشدد کی کوشش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس واقعہ کے بعد ماروی سرمد نے جے یو آئی ف کے سینیٹر حمد اﷲ کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست دی۔ماروی سرمد نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پروگرام کے دوران سینیٹرحمد اﷲ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ٗحمد اﷲ نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔درخواست میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ان کو ’ریپ‘ کی بھی دھمکی دی۔ماروی سرمد نے درخواست میں مزید لکھا کہ وہاں موجود لوگوں نے سینیٹر حمد اﷲ کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ بار بار مارنے کی کوشش کرتے رہے۔ماروی سرمد کے مطابق پروگرام کے دوران سینیٹر حمد اﷲ کی جانب سے غلیظ زبان بھی استعمال کی گئی ٗماروی سرمد کی درخواست پرتھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :