ایتھو پیا نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی،اریٹیریا
پیر 13 جون 2016 14:26
نیروبی ۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء) اریٹیریا نے اپنے روایتی حریف ملک ایتھوپیا پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی فوج نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اریٹیریا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایتھوپین فورسز نے گزشتہ روز ’سورونا سینٹرل فرنٹ‘ پر حملہ کیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد فوری طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ اس کارروائی میں کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دوسری جانب ایتھوپیا کے حکام نے کہا ہے کہ اسے اس طرح کی کسی پرتشدد کارروائی کا کوئی علم نہیں ہے۔واضح رہے کہ تین دہائیوں تک جاری رہنے والی مسلح جدوجہد کے بعد اریٹیریا نے1991ء میں ایتھوپیا سے آزادی حاصل کی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.