افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی،26 عسکریت پسند ہلاک
پیر 13 جون 2016 14:27
کابل۔ 13 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون۔2016ء)افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران طالبان اور داعش کے 26 عسکریت پسند ہلاک اور اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لینے کا دعوی کیا ہے۔
(جاری ہے)
افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ننگرہار صوبے کے ضلعے آچین اور دیہ بالا میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جنھیں لڑاکا طیاروں کی مدد بھی حاصل تھی،جس کے نتیجے میں داعش کے 13 جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
یہ کارروائی ہسکا منا میں پولیس ہیڈکواٹر پر داعش کے حملے کے بعد کی گئی جس کے نتیجے میں ضلعی پولیس افسر سمیت 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔دریں اثناء لوگر صوبے میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران طالبان کے 13 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ان کے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.