تھانہ سبزی منڈی پولیس نے نیب کے جعلی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پیر 13 جون 2016 23:17

اسلام آباد ۔ 13 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جون ۔2016ء) تھانہ سبزی منڈی پولیس نے نیب کے جعلی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک شہری محمد عزیز خان نے پولیس کو درخواست دی کہ عبدالرحیم نامی شخص جو خود کو نیب افسر ظاہر کررہا ہے نے عمران نامی اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر مجھ سے گاڑی ہتھیالی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ ن مبر 334/15 درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ تاہم پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔ اس حوالے سے تھانہ سبزی منڈی پویس کا موقف یہ سامنے آیا ہے کہ ملزم عبدالرحیم نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرا رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :