کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بروقت کریں، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ہدایت

منگل 14 جون 2016 13:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جون۔2016ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ڈائریکٹر کپاس ڈاکٹر صغیر احمدنے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کپاس کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بروقت کریں کیونکہ کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار میں 13سے 42فیصد تک کمی واقع ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیت میں جڑی بوٹیاں اگ آنے کی وجہ سے کپاس کی فصل میں نمی کی کمی ہوجاتی ہے ۔

پودوں کو خوراکی اجز ا کم ملتے ہیں اور جڑی بوٹیاں نقصان دہ کیڑوں اور بیماریوں کی پناہ گاہ کے علاوہ ان کے پھیلاؤ کا کام بھی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جڑی بوٹیاں کپاس کی پتہ مروڑ وائرس ، سفید مکھی ، سبز تیلہ اور ملی بگ کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہیں۔ کاشتکارکپاس کی فصل کو نقصان سے بچانے اور بہتر پیداوار کے حصول کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی کا مناسب بندوبست کریں۔