ڈاکٹر طاہر القادری کل وطن واپس پہنچیں گے ، کارکن ائیر پورٹ پر استقبال کیلئے موجود ہوں گے

منگل 14 جون 2016 14:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جون ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کل بدھ کو لندن سے براستہ دوحہ صبح آٹھ بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق عوامی تحریک کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اپنے قائد کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر موجود ہو گی جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کو جلوس کی صورت میں رہائشگاہ لانے کے حوالے سے بتایا کہ اس سلسلہ میں باضابطہ کوئی پروگرام طے نہیں تاہم کارکن رضا کارانہ طو رپر انکے ہمراہ آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :