حائل میں امام مسجد کی اسامیوں پر غیر ملکی تعینات
بدھ 15 جون 2016 14:58
حائل:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15جون 2016ء): حائل شہر کی بیشتر مساجد میں رمضان المبار ک میں امام مسجد کی آسامیوں کے لیئے سعودی شہریوں کی طرف سے دلچسپی نہ لینے پر غیر ملکی امام مسجد رکھ لیئے گئے ہیں۔ وزارتِ اسلامک افئیرز کے ریجنل ڈائریکٹر عمر الحماد نے کہا ہے کہ ان آسامیوں کے لیئے بہت کم تنخواہ رکھی گئی ہے جس کی وجہ سے سعودی شہری ان آسامیوں پر خاص توجہ نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ عموماََ اما م مسجد کی آسامی کے لیے زیادہ سے زیادہ 1800ریال تک دیئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ اسلامک افئیرز ایک علاقے میں صرف50اماموں کو ہی رکھ سکتی ہے ۔ باقی جگہوں پر امام مسجد کی تنخواہ کا بندوبست مخیر حضرات ہی کرتے ہیں۔ وزارتِ اسلامک افئیرز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم اس مسلے کے حل کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
ہمارا مقصد ہے کہ ہم قرآن میموریزنگ سرکل سے غیر ملکی امام بھرتی کرلیں۔
کیونکہ ان کو شرعی تقاضوں کا بہتر طور پر پتہ ہو تا ہے۔اور جب تک وہ کام غیر ملکی امام کرتا رہے گا۔ اس کی آسامی کو خالی ہی شمار کیا جائے گا۔ تا کہ اگر کوئی سعودی شہری اس آسامی کے لیئے درخواست دے تو اس کو اس خالی آسامی پر فوراََ نوکری دے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک مسجد کا فاصلہ دوسری مسجد سے کم از کم 250میٹر ہونا چاہیئے ۔اور ان مساجد کا فاصلہ علاقے کی بڑی مسجد سے کم از کم 500میٹر ہونا چاہیئے ۔ کیونکہ 250میٹر کے علاقے میں ایک مسجد کے ہونے میں نمازی حضرات کے لیے کوئی مشکل نہیں ہو تی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.