بلدیہ غربی کی حدودمیں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتداراحمد

بدھ 15 جون 2016 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتداراحمدنے محکمہ موسمیات کی جانب سے پری مون سون کی پیشنگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلدیہ غربی کے چاروں زونوں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ غربی کی حدودمیں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اورنگی حشام مظہر اورڈائریکٹر ہیلتھ کے ہمراہ اورنگی زون میں جاری ندی نالوں کی صفائی کے جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے وملبہ کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ ان تمام مقامات پر چونے اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے جبکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو صاف ستھرا اور صحت مندماحول فراہم کرنے کیلئے تمام علاقوں میں موجود مساجد ،امام بارگاہوں کے اطراف اور مارکیٹوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی بھی ہدایت دی اس موقع ڈائریکٹر ہیلتھ نے ایڈمنسٹریٹر کو ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ندی نالوں کی صفائی کا عمل شب وروز جاری ہے کچرہ وملبہ کی منتقلی کیلئے تمام ہلکی وبھاری مشینری سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران اور متعلقہ شعبہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :