وفاقی اورپنجاب حکومت نے خیالی بجٹ میں سابقہ خواب بیچے ہیں‘ مسرت جمشید چیمہ
جمعرات 16 جون 2016 13:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی اورپنجاب حکومت نے خیالی بجٹ میں سابقہ خواب بیچے ہیں ،مختلف شعبوں کیلئے رکھے گئے بجٹ کے اعدادوشمار میں بیورو کریسی کی ”طاقت “کے کر شمے واضح ہیں، تحریک انصاف میں کسی بھی سطح پر کوئی اختلافات نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہ تجریہ کار حکمرانوں نے مسلسل نواں خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے ۔
ڈیڑھ کھرب کے ضمنی بجٹ کے استعمال کا کارنامہ صرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی سر انجام دے سکتی ہے لیکن حیرت ہے پھر بھی گڈ گورننس کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا52فیصد ہیں لیکن ان کے لئے مختص بجٹ آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔(جاری ہے)
صحت ، تعلیم اور زراعت کے شعبے میں مختص کردہ بجٹ ناکافی ہے ،مطالبہ ہے کہ بجٹ منظوری سے پہلے حکمران اپنے اللے تللوں کے لئے مختص بجٹ میں کمی کرکے ان شعبوں کو فنڈز منتقل کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں اوروہ حکمرانوں کے اعدادوشمار کے ہیر پھیر کو سمجھتے ہیں اس لئے انہیں لالی پاپ دینے کی کوشش نہ کی جائے ۔ مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جمہوری جماعت ہے ، پارٹی میں کسی بھی سطح پر کوئی اختلافات نہیں اور تمام رہنما اور کارکن عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.