براعظم یورپ سے برطانیہ آنے والے پتنگے فصلوں کو ممکنہ طور پر مکمل تباہ کر سکتے ہیں،سائنس دان

جمعرات 16 جون 2016 15:23

لندن۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 جون۔2016ء) سائنس دانوں نے کہا ہے کہ براعظم یورپ سے برطانیہ آنے والے پتنگے وہاں بند گوبھی اور پھول گوبھی کی فصلوں کو ممکنہ طور پر مکمل تباہ کر سکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتوں کے دوران برطانیہ میں لاکھوں کی تعداد میں براعظم یورپ کی جانب سے پتنگے آئے ہیں۔پتنگوں کی یہ تعداد پورے سال میں آنے والوں پتنگوں سے دس گنا زیادہ ہے۔

محققین نے پتنگوں کی اس انواع کو ’سپر پیسٹ‘ کہا ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ پروانے کئی کیڑے مار دواوٴں کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔محققین کی جانب سے ایک الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔راتھمسٹڈ ریسرچ میں کام کرنے والے ڈاکٹر سٹیو فاسٹر نے بیان کیا ہے کہ کیسے یہ پروانے فصلوں کو تباہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

’یہ موزی ٹڈیوں کی طرح بھنبھنا رہے ہیں، یہ تعداد میں اتنے زیادہ ہیں کہ بھورے بادلوں جیسے دکھائی دیتے ہیں۔

‘ڈاکٹر فاسٹر اور ان کے ساتھیوں کو پتنگوں کی اتنی بڑی تعداد کے بارے میں چند روز قبل معلوم ہوا۔ اب وہ ان پتنگوں پر تحقیق کریں گے اور ایک ایسی کیڑے مار دوا بنانے کی کوشش کریں گے جسے فوری طور پر ان کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔ڈاکٹر سٹیو فاسٹر کے مطابق اس سارے عمل میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اگر وہ کوئی موثر سپرے تلاش کر لیتے ہیں تو کسانوں کو پتنگوں کی تعداد سے تھوڑی تکلیف ہوگی، اگر کوئی موثر دوا نہ ملی تو ’پروانے ملک بھر میں بند گوبھی، گوبھی پھول اور گوبھی کے شاخ دار پْھولوں کو تباہ کر ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :