ایڈمنسٹر یٹر کراچی لئیق احمداور دیگر اور دیگر افسران کا سلمان شاکر کی وفات پر اظہار تعزیت
جمعرات 16 جون 2016 18:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) ایڈمنسٹر یٹر کراچی لئیق احمد، میٹرو پولیٹن کمشنر سمیع الدین صدیقی، مشیر مالیات ریحان خان، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جاوید رحیم اور ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ کے ایم سی علی حسن ساجد نے سینئر ڈائریکٹر سلمان شاکرکی طویل علالت کے بعد وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔
سینئر ڈائریکٹر سلمان شاکر بدھ کی شام طویل علالت کے بعد 45برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، وہ دل کے عارضے اور شوگر جیسی بیماریوں کے خلاف کئی ماہ سے نبردآزما تھے۔ مرحوم بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بطور ڈائریکٹر پرنٹنگ پریس، ڈائریکٹر اسپورٹس کمپلیکس، ڈائریکٹر انکوائری اور ڈائریکٹر وہیکل ذمہ داریوں پر فائز رہے، سلمان شاکر کی نماز جنازہ جامع مسجد شرف آباد میں ادا کی گئی جس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئرڈائریکٹر بلال منظر، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ صباح الاسلام، ڈائریکٹر بجٹ محمود بیگ، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد ،نجم الدین سکندر سمیت کے ایم سی کے سینئر افسران اور عزیز و اقارب نے شرکت کی بعدازاں انہیں عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.