کراچی،ملک میں جب تک غریب اور امیر کیلئے ایک قانون وانصاف نہیں ہوگا اس وقت تک ملک، قوم ترقی نہیں کرسکتی،محمد حسین محنتی
جمعرات 16 جون 2016 21:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جون ۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کرپشن کے ایک کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے اس ریمارکس کہ ’’کرپشن کرنے والے قومی مجرم ہیں، نیب پالیسی تبدیل کرے‘‘ کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ بااثر اور بڑی مچھلیوں کو پلی بارگینگ کے نام پر کرپٹ لوگوں کو چھوٹ اور مزید کرپشن کرنے کا راستہ دکھاتا ہے، جس کیلئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔
پانچ ہزار روپے بجلی کا بل ادا نہ کرنے والے غریب آدمی تو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتا ہے مگر ایک کروڑ کی کرپشن کرنے والا کرپٹ فرد پلی بارگینگ کے نام پر چند لاکھ روپے دیکر پاک وصاف ہوجاتا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھی 150سے زائد کرپشن کے میگا اسکینڈل کے فائل نیب کے پاس موجود ہیں مگر بااثر افراد ہونے کی وجہ سے ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جارہا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.