کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان نے مہنگے پھل اور کھجور کے خلاف بائیکاٹ

جمعہ 17 جون 2016 16:30

کراچی ۔ 17 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 جون۔2016ء) صارفین مہنگے پھل اورکھجور نہ خریدیں کنزیومرایسوسی ایشن کی ایک ہفتہ تک مہنگے پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف بائیکاٹ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ بات کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے پورے ملک کے صارفین سے ”مہنگی اشیاکا بائیکاٹ“مہم میں ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی منافع خورتاجروں نے روزہ داروں کے لیے پھل دیگر اجناس اور اشیا پورے ملک میں مہنگی کردی ہیں۔

حکومتی ادارے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔کراچی میں منافع خوروں مافیانے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سینٹرل اورکورنگی میں اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کیا جس کے باوجودمنافع خوروں کے خلاف کوئی باضابطہ کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

(جاری ہے)

کوکب اقبال نے کہا کہ جب منافع خورایڈیشنل ڈپٹی کمشنراوراسسٹنٹ کمشنر پرحملہ کرسکتے ہیں تو وہ صارفین کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہوں گے۔انھوں نے چیلنج کیا کہ حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر ایک فی صد بھی صارفین کو مسیر نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ صارفین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بائیکاٹ مہم میں شامل ہوجائیں جب صارفین مہنگی اشیانہیں خریدیں گے تو منافع خور اپنی اشیاکی قیمتیں چند ہی روز میں سستی کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :