وزارت مذہبی امور اور حج گروپ آرگنائزرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، وزارت نے تمام موجودہ کمپنیوں کو حج 2016کیلئے کوٹہ جاری کر دیا
تمام کمپنیاں جلد کاغذی کارروائی مکمل کر کے متعلقہ حاجی کیمپوں سے آفر لیٹر حاصل کریں مذاکراتی کمیٹی کا سیکرٹری مذہبی امور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار،مذاکراتی کمیٹی کا تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے اور حجا ج کو بہتر سہولیات پہنچانے کا عزم،اعلامیہ جاری
ہفتہ 18 جون 2016 19:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جون ۔2016ء ) وزارت مذہبی امور اور حج گروپ آرگنائزرز کے درمیان تمام امور طے پا گئے۔ تمام موجودہ کمپنیوں کو حج 2016کیلئے کوٹہ جاری کر دیا گیا۔ مذاکراتی کمیٹی نے موجودہ سیکرٹری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق حج 2016کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 50،50فیصد کے تناسب سے عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
تما م موجودہ کمپنیوں کو 71ہزار 6سو 84حجاج کا کوٹہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے ایچ جی اوز کو جلد از جلد کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اپنے آفر لیٹر متعلقہ حاجی کیمپوں سے وصول کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزارتِ مذہبی امور نے سعودی عرب کو بھی پرائیویٹ حج کمپنیوں کے کوٹہ اور رجسٹریشن کے حوالے سے ضروری تفصیلات بھجوا دی ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.