سستے رمضان بازار وں سے عام آدمی کو اشیاء خورد و نوش سستی اور معیاری دستیاب ہیں، حکومت پنجاب عوام الناس کے ریلیف کیلئے رمضان بازاروں کے ذریعے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے
صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی محترمہ ذکیہ شاہ نوازکی سرگودہا میں رمضان بازار کے دورے پر گفتگو
ہفتہ 18 جون 2016 21:29
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جون ۔2016ء ) صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی محترمہ ذکیہ شاہ نوازنے کہا ہے کہ سستے رمضان بازار وں سے عام آدمی کو اشیاء خورد و نوش عام مارکیٹ کی نسبت سستی اور معیاری دستیاب ہیں۔ حکومت پنجاب عوام الناس کے ریلیف کیلئے رمضان بازاروں کے ذریعے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عام مارکیٹ میں نرخوں اور معیار کو کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
وہ ہفتہ کو شاہین چوک سستے رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈی سی او ثاقب منان ،اے سی عبداﷲ خرم نیازی،چوہدری عبدالرشیدکے علاوہ ریوینو ‘ایگریکلچراور دیگر متعلقہ محکوں کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔محترمہ ذکیہ شاہ نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ کی ترقی اور عام آدمی کی خو شحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ میں عوام دوست حکومت قائم ہے ۔
جس کے نتیجے میں عوام کو بھر پور ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے تاجروں کے جذبہ کی تعریف کی جس کے تحت انہوں نے اس مقدس مہینے میں اپنے منافع میں رضاکارانہ طو رپر کمی کر کے سچے مسلمان ہونے کا ثبوت دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان برکت اور رحمتوں کا مہینہ ہے ۔اس موقع پر انہوں نے سٹالز پر اشیاء کا جائزہ لیا ۔صارفین نے سستے رمضان بازار میں اشیائے صرف کے معیار او رمقدار پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔ آخر میں صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے سستے رمضان بازار میں اعلیٰ انتظامات پر ضلعی انتظامیہ ‘ٹی ایم اے او رپولیس کے علاوہ دیگر اداروں کے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔صارفین نے سستے رمضان بازاروں کو وزیر اعلیٰ پنجا ب کی طرف سے عام آدمی کی سہولت کی طرف اہم قدم قرار دیتے ہوئے حکومت کاشکریہ اداکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.