پاک افغان سرحد پر کشیدگی امن مذاکرات میں ناکامی کا ردِ عمل ہے‘ جتنے بھی مہاجرین کیمپ یہاں موجود ہیں، انہیں افغانستان میں ہونا چاہیے جو سہولیات انہیں پاکستان میں مل رہی ہیں وہاں بھی مل سکتی ہیں۔سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ
میاں محمد ندیم اتوار 19 جون 2016 12:49
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19جون۔2016ء) پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر کشیدگی بظاہر امن مذاکرات میں ناکامی کا ردِ عمل ہے، کیونکہ افغان حکومت اس عمل کے ختم ہونے سے ناراض ہے۔نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم الدین شیخ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی سرحد پر گیٹ کی تعمیر اہم ہے، کیونکہ جب تک بارڈر منیجمنٹ نہیں ہوگی اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر منیجمنٹ پر امریکا نے دونوں ملکوں سے یہ تو کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو باہمی طور پر حل کریں، لیکن اس کا اس حوالے سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔افغان پناہ گزینوں کی پاکستان میں موجودگی پر بات کرتے ہوئے نجم الدین شیخ کا کہنا تھا کہ وہ 2001 سے یہی کہہ رہے ہیں کہ جتنے بھی مہاجرین کیمپ یہاں موجود ہیں، انہیں افغانستان میں ہونا چاہیے اور جو سہولیات انہیں پاکستان میں مل رہی ہیں وہ وہاں بھی مل سکتی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.